کوئٹہ ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک کی وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار اسکیم ختم کرنے کی مذمت

مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوام کو بے روزگار کرنے کی کوشش کی ہے،میر علی مدد جتک

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے بلوچستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار اسکیم ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوام کو بے روزگار کرنے کی کوشش کی ہے اور پیپلز پارٹی نے اس کے بدلے میں عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کے ہزاروں خواتین اور غریب ونادار کی مالی معاونت کی جاتی تھی مگر بد قسمتی سے وفاقی حکومت سے یہی بھی ہضم نہیں ہوا اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے غریبوں لو گوں پر روزگار کے درواز بند کر دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار اسکیم شرو ع کی گئی تھی جس سے ہزاروں غریب ونادرا عوام کو مالی امداد اور تربیت وروزگار کے مواقع دستیاب ہو تے تھے تا ہم بغیر کسی وجہ سے اسکیم کو ختم کر دیا گیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ(ّن) عوام کو کیسے روزگار کے مواقع میسر کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کوبے روزگار کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں دونوں اسکیم کو فوری طور پر بحال کریں ورنہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :