مصر: ہوم ورک نہ کرنے کی بھیانک سزا

سنگ دل باپ نے ہوم ورک نہ کرنے پر کم سن بیٹی کو جان سے مار ڈالا ، تفتیش سے پتہ چلا کہ بچی کو پلاسٹک کے پائپ سے مار مار کر قتل کیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:34

مصر: ہوم ورک نہ کرنے کی بھیانک سزا
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) مصر میں ہوم ورک نہ کرنے پر سنگ دل باپ نے کم سن بیٹی کو جان سے مار ڈالا۔ مصر کے شہر غیزہ میں سنگ دل باپ نے محض اسکول کا ہوم ورک نہ کرنے پر اپنی 5 سالہ بیٹی کا مار مار کر قتل کردیا۔ بچی کی چیخیں سن کر پاس پڑوسی مدد کو پہنچے اور اسے اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

بچی کے سر اور سینے سمیت پورے جسم پر زخم ہی زخم تھے جس پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ بچی کو پلاسٹک کے پائپ سے مار مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اسکول کا ہوم ورک نہ کرنے پر بیٹی کو سزا دے رہا تھا اور بچی کو جان سے مارنا نہیں چاہتا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :