نواز شریف سدا بہار لیڈر ہیں،سپریم کورٹ نیب کو پانامہ فہرست میں شامل دیگر افراد کے احتساب کا حکم دے،آصف کرمانی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) ترجمان مسلم لیگ ن ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف سدا بہار لیڈر ہیں۔ سپریم کورٹ نیب کو پانامہ فہرست میں شامل دیگر افراد کے احتساب کا حکم دے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صرف شریف خاندان کا حساب ہو رہا ہے۔ پانامہ پیپرز میں شامل سینکڑوں دوسرے افراد کا احتساب کب ہو گا۔ پانامہ پیپرز کی فہرست میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ نیب کو حکم جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سدا بہار لیڈر ہیں۔۔