نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون کی ناقص اور غیر معیاری ٹائروں کی حامل گاڑیوں کیخلاف کاروائی کا آغاز

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پرپشاور سے لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر محیط جی ٹی روڈ این فائیو نارتھ زون پرناقص اور غیر معیاری ٹائروں کی حامل گاڑیوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیاہے اس ضمن میں 1ہفتہ کے دوران 4604گاڑیوں کو جرمانہ کرنے کے ساتھ 17101ڈرائیوروں کو آگاہی دی گئی ڈی آ ئی جی عباس احسن کے مطابق خصوصی مہم کے تحت چیکنگ کا آغاز کر دیا گیاہے چیکنگ کے دوران تمام گاڑیوں کے ٹائروں کو ٹال پلازوں پرچیک کیا جا ر ہا ہے ا ور ڈرائیوروں کو ناقص اور غیر معیاری ٹائروں کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ناقص ٹائروں والی گاڑیوں کو بھاری جرمانہ بھی کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ رواں ہفتہ کے دوران 17101 گاڑیوں کے ڈرائیور وں کو ناقص اور غیر معیاری ٹائروں کے نقصانات سے متعلق آگاہی دی گئی جبکہ 4604 گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیانارتھ زون کی موبائیل ایجوکیشن یونٹس بھی اس سلسلے میں تمام بس ٹرمینلز اور ٹرانسپورٹ اڈوں پرناقص اور غیر معیاری ٹائروں کے نقصانات سے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہیںڈی آئی جی نے بتایا کہ اکثرحادثات ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوتے ہیں اوراس کی بڑی وجہ ناقص، غیر معیاری اور پرانے ٹائر ہیں اور جن گاڑیوں کے ٹائرز ناقص اور غیر معیاری ہونگے اب ان کو جی ٹی روڈ پر سفر کرنے سے روک دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :