راولپنڈی، اندھے قتل کی2الگ الگ وارداتیں ، نامعلوم ملزمان جواں سال خاتون اورنوجوان کی بوری بند لاشیں ویرانے میں پھینک کر فرار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں اندھے قتل کی2الگ الگ وارداتوں میں نامعلوم ملزمان جواں سال خاتون اورنوجوان کی بوری بند لاشیں ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر ہسپتال ،منتقل کر دیں تاہم دونوں کی شناخت نہ ہو سکی اطلاعات کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے ائیر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی وکیل کالونی گلی نمبر8سے ملحقہ خالی پلاٹ سے 22سالہ نوجوان کی کپڑے میں لپٹی لاش ملی جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ اس کے جس پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے مذکورہ نوجوان کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے ادھررحیم آباد نالے سے 30سالہ خاتون کی بوری بند لاش برآمدہونے پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق لاش 2 دن پرانی معلوم ہوتی ہے جبکہ خاتون کے ہاتھ پائوںبندھے ہوئے تھے لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے دونوں نعشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں

متعلقہ عنوان :