سبی، زکواة فنڈ میں کسی بھی صورت خیانت برداشت نہیں کیا جائے گی، ضلع چیئرمین زکواة و عشر حاجی سیف اللہ گولہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ضلع چیئرمین زکواة و عشر حاجی سیف اللہ گولہ نے کہا کہ زکواة فنڈز کو مستحق ، نادار اورمعذور افراد تک ایمانداری کے ساتھ پہنچایا جائے گا،زکواة فنڈ میں کسی بھی صورت خیانت برداشت نہیں کیا جائے گا، میرا آفس کا دروازہ ہر کسی کے لئے کھولے ہیں،مستحق افراد کی شکایت پر بروقت کاروائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈومکی گروپ کے رہنماووں میر ریاض علی گشکوری، وڈیرہ غلام حیدر ہاڑہ، میر ملک خان گشکوری،خیر محمد ڈومکی ،وڈیرہ محراب خان ہاڑہ اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ زکواة فنڈز غریب ،مستحق ،نادار اور معذور افراد کی امانت ہے اس امانت میں خیانت کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور زکواة فنڈز کو مستحق ، نادار اورمعذور افراد تک ایمانداری کے ساتھ پہنچایا جائے گاانہوں نے مذید کہا کہ مقامی چیئرمین زکواةفنڈز ایمانداری کے ساتھ مستحقین تک پہنچائیں،انہوں نے کا کہ میرے آفس کا دروازہ ہر کسی کے لئے کھولے ہوئے ہیں ان کے شکایت پر بر قت کاروائی کر کے ان کے شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔