سبی ،تاجر برادری اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،تین دن سے جاری شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ ختم کردیاگیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) سبی کی تاجر برادری اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،تین دن سے جاری شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کو ختم کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران سبی اور آل پارٹی اتحاد کی اپیل پر سبی میں ڈکیتی کے خلاف تین روز سے جاری شٹرڈائون ہڑتال کو سبی انتظامیہ اور انجمن تاجران کے درمیان مذاکرا ت کے بعد موخر کردیا گیا ہے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا ،مرکزی رہنماء ملک اکرم بنگلزئی ،اور انجمن تاجران سبی کے نمائندوں نے سبی انتظامیہ سے کامیاب مذکرات کے بعد ہڑتال کو ختم کردیا اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا کہ ہم نے چیف سیکرٹری بلوچستان ،آئی جی پولیس بلوچستان سے ملاقات کی انہوںنے یقین دہانی کرائی ہے کہ دو دن کے اندر اندر ایس ایس پی کا تبادلہ کر دیا جائے گا جبکہ واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران بلوچستان کے صوبائی قائدین کی یقین دھانی پرانجمن تاجران نے تین روز سے جاری شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاج کو موخر کرنے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :