قلات ، کلی سمندر کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:34

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) قلات کے علاقے کلی سمندر کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہو گئے ایک شدید زخمی کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روزقلات سے بارہ کلومیٹر دور کلی سمندر کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد خیر محمد اور زرک زخمی ہو گئے جنہیں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہا دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دیا گئی جبکہ مولوی خیر محمد کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :