ساہیوال، حق اور سچ کا ساتھ دینے سے قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے اور انصاف کا بول بالا ہوتا ہے ، جسٹس (ر)رانا محمد ارشد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ساہیوال کے کانفرنس ہال میں سینئر وکیل راجہ مسعود اختر مرحوم کی خدمات کے اعتراف کے ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ چیف جسٹس رانا محمد ارشد خاں نے راجہ مسعود اختر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کا ہر قول ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، وکلاء نے ہمیشہ آزادی رائے ، اظہار رائے ، جمہوریت اور آمریت کے خلاف جو جدو جہد کی اس میں راجہ مسعود اختر مرحوم کا کردار نمایا ں رہا ۔

انہوں نے وکلاء پر زور دیا حق اور سچ کا ساتھ دینے سے قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے اور انصاف کا بول بالا ہوتا ہے ۔ عدلیہ نے تاریخی فیصلے دیکر عدلیہ کی آزادی کو امر کر دیا ہے ۔ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر رانا عبدالرحمن نے کہا کہ مرحوم آمریت کے خلاف ڈٹ کر وکلاء کی ہر تحریک میں نا صرف کردار ادا کرتے رہے بلکہ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے غریب بچوں کو تعلیمی وظائف دیکر تعلیم کے میدان میں بڑے بڑے انجینئر ، ڈاکٹر ، پروفیسر اور ججز تک پیدا کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ساڑھے تین ہزار سے زائد تعلیمی وظائف کی بدولت اعلیٰ عہدوں پر غریبوںکے بچوں کو پہنچایا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال رانا مسعود اختر ، ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری محمد انور ، سیکرٹری بار عثمان علی چوہدری ، افتخار الحق خاور ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل اور مہر نذر محمد فتیانہ نے بھی مرحوم کی خدمات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :