جمعیت اقتدار نہیں خلق خدا پر یقین رکھتی ہے ،کرسی اور اقتدار عوام کی خدمت کرنے کیلئے صرف ذریعہ ہے،سینیٹر حافظ حمد اللہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت اقتدار نہیں خلق خدا پر یقین رکھتی ہے کرسی اور اقتدار عوام کی خدمت کرنے کیلئے صرف ذریعہ ہے جمعیت علماء اسلام کو موقع ملا تو صوبے سے پسماندگی ختم کرکے دم لیں گے قوم پرستوں سے عوام کی امیدیں ختم ہوکر رہ گئے ‘یہ بات انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ سینیٹرحافظ حمد اللہ نے کہاکہ الیکشن سے قبل گزشتہ حکومت میں شامل جماعتوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی جو وعدے اور دعوے کیے وہ صرف دعووں تک رہ گئے آج بلوچستان کے عوام مختلف مشکلات اور بے روزگار ی کا سامنا کررہی ہے لیکن حکومت میں شامل جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات میں مصروف ہیںیہی وجہ ہے کہ ایک طرف ہزاروں کی طرف خالی آسامی اسی طرح پڑی ہوئی ہے دوسری جانب ایک بار پھر بڑی رقم لیپس ہورہی ہے ‘ انہوںنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نہ صرف مذہبی بلکہ سیا سی جماعت بھی جس نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی اور پارٹی عوام کی خدمت سے سرشار جماعت ہے انہوںنے کہا کہ بہت سے جماعتیں ہے جو بظاہری طورپر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دعوے کرتے ہیں لیکن اقتدار میں آکر عوام پر تمام دروازے بند کیے بلکہ اس وقت عوامی مسائل حل کرنیو الے سول سیکرٹریٹ بھی ویران ہیں انہوںنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اقتدار نہیں خلق خدا اور خدا کے زمین پر خدا کا نظام چاہتے ہیں کرسی اور اقتدار عوام کی خدمت کرنے کیلئے صرف ایک ذریعہ ہے اس ذریعے کو ہم نہیں چھوڑینگے بلکہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :