نوجوان 29اکتوبرجے آئی یوتھ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں، ہدایت الرحمان بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:56
(جاری ہے)
ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور اس سے انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
منکرین ختم نبوتؐ کے ہمدرد اسلام اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے کھلے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران ،یوتھ کے وفودسے ملاقات اور جے آئی یوتھ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی آئینی ترمیم کروائی گئی ۔جماعت اسلامی کے ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ نے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے حکمران جماعت کی سازش کو ناکام بنا دیا ۔حکومت کہتی ہے کہ یہ غیردانستہ طورپرکی گئی غلطی تھی۔ کیا کافروں کو مسلمان بنانا چاہتے تھے، پاکستان کو سکولر بنا نا ان ظالم حکمرانوں کا خفیہ ایجنڈا ہے ۔ہم اسکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں انگریزوں کا قانون نہیں چلنے دیں گے ۔قادیانیوں نے ہمیشہ ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوششیں کیں ہیں۔انکی یہ کوششیں پاکستان کے آ ئین و قانون کے منافی ہیں۔ حکمرانوں کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔جماعت اسلامی قادیانیوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ پاکستان کی سلامتی کے لئے قادیانیوں کو اہم عہدوں سے فوری طور پر فارغ کیا جائے ۔وہ کسی بھی لمحے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ کچھ قوتیں پاکستان کی سلامتی اور اسکے اسلامی تشخص کے خلاف سرگرم ہیں انکا بروقت قلع قمع کرنا ہو گا ۔حکمرانوں کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔جماعت اسلامی کے ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ کی جانب سے اگر ختم نبوتؐ کے معاملہ کو قومی اسمبلی میں اٹھایا نہ جاتا تو کسی کو پتا بھی نہ چلتا کہ کیا سازش ہو گی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.