پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شہر کراچی اور شہریوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، عمران اسماعیل

ماضی میں کراچی شہر کو بھتہ خوری، ٹارگٹ کنگ اور ہڑتالوں کے تحفے دینے والوں کو عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں،پریس کانفرنس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شہر کراچی اور اسکے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ 9سال سے سندھ اور کراچی کے وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اور انکے درباری وزراء نے شہر کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔

یہ باتیںانہوں نے ضلع غربی کے علاقے میٹروول سائٹ ، باب خیبر پر چیئرمین عمران خان آمد کے سلسلے میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ضلع غربی کے صدر سبحان علی ساحل ، عزیز اللہ آفریدی، دواخان صابر ، ادریس خان شامی زئی، سعید آفریدی ، سربلندخان ، گل مولا ،امجد آفریدی، معراج شاہ،حیدر خلیل اکرم دھاریجواور دیگر رہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سندھ میں ایک کے بعد ایک کامیاب ترین جلسے دیکھ کر پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اب جب چیئرمین عمران خان نے کراچی کا رخ کیا ہے تو زرداری ٹولے کے مزید پیٹ میں مروڑ پیدا ہورہی ہے۔ چیئرمین عمران خان کے کراچی دورے کے موقع پر کئی اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ ماضی میں کراچی شہر کو بھتہ خوری، ٹارگٹ کنگ اور ہڑتالوں کے تحفے دینے والوں کو عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ ٹولے سے بھی جان چھڑائی جائے جو سالوں سے کراچی سمیت سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :