کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 2 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمان اور محمد سلطان کے ناموں سے ہوئی ہے، ایس پی نیوکراچی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے نیوکراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کونیوکراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

اس ضمن میں ایس پی نیو کراچی شبیربلوچ نے بتایا کہ کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک سوزوکی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کرکے سوزوکی روک لی اور تلاشی کرکے کپڑوں میں چھپایا گیا اسلحہ کو برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی شبیربلوچ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 3 راکٹ لانچر اور 5 بارودی سرنگیں شامل ہیں جبکہ ایک ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے گاڑی میں موجود 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت محمدسلطان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ایس پی نیو کراچی نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے دونوں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :