اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی، بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پید اکرے گا

وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:31

اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی، بے روزگار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پید اکرے گا۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے دوردراز علاقوںکے عوام کے لیے خوشحالی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں بھارتی سیکیورٹی کردار کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو افغان مسائل کے حل کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور اس ضمن میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا اور افغان حکومت کو افغانستان میں داعش کی موجودگی کے بارے میں جواب دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے میں مصروف ہے جس میں کوئی بھی ملک پاکستان کی مدد نہیں کر رہا۔ ایک اور سوال کے جواب میں خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت معیشت سمیت ملکی دفاع کو مزید مضوبط بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :