ویسٹ انڈین ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر، شے ہوپ 90 رنز بنا کر ناقابل شکست، کیرن پاویل 56 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کریمر کی 4 اور ولیمز کی 3 وکٹیں، زمبابوے نے بغیر کسی نقصان 19 رنز بنا لئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:30

ویسٹ انڈین ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر، شے ہوپ 90 رنز ..
بلاویو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ویسٹ انڈین ٹیم زمبابوے کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شے ہوپ اور کیرن پاویل کے سوا کالی آندھی کا کوئی بھی کھلاڑی زمبابوین سپنرز کا مقابلہ نہ کر سکا، شے ہوپ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے تاہم دوسری طرف کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا اسطرح وہ 10 رنز کے فرق سے سنچری بھی مکمل نہ کر سکے اور 90 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، پاویل 56 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کریمر نے 4 اور ولیمز نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں زمبابوے نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 19 رنز بنا لئے تھے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 200 رنز درکار ہیں، سولومون 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ مسکڈزا نے ابھی تک رنز کا کھاتہ نہیں کھولا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو بلاویو میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 219 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، شے ہوپ اور پاویل کے سوا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، شے ہوپ 90 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، پاویل نے 56 رنز بنائے، بریتھویٹ 3، کائل ہوپ 16، روسٹن چیس 31، بلیک ووڈ 1، ڈورچ 11، کپتان جیسن ہولڈر 8 بیشو، روچ اور گبرائل صفر پر آئوٹ ہوئے، گریم کریمر نے 4، سین ولیمز نے 3 جبکہ سکندر رضا، جروس اور سولومون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو زمبابوے نے بغیر کسی نقصان 19 رنز بنا لئے تھے، سولومون میر 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :