نوجوان معیاری اور فنی تعلیم کو اپنا شعار بنائیں ،صرف درجہ چہارم کی ملازمتوں کیلئے اپنا مستقبل ضائع نہ کریں،سینیٹر نعمت اللہ خان زہری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:25

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنماء وسینیٹر نواب زادہ نعمت اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے نوجوان معیاری اور فنی تعلیم کو اپنا شعار بنائیں ،صرف درجہ چہارم کی ملازمتوں کیلئے اپنا مستقبل ضائع نہ کریں ،انجینئرنگ ،بزنس اور میڈیکل کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔وہ ہفتہ کو طلباء کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملکی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کی بنیادی کردارہے وہ ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے عسکری ادارے فوج ،نیوی اور فضائیہ کی طرف بھی جانے کی کوشش کریں ،مقابلے کے امتحانات میں بلوچستان کے طلباء کا رحجان پہلے کی نسبت اب بہتر ہے ،مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فنی تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے بالخصوص سی پیک جیسے عظیم منصوبے میں افرادی قوت کی کمی کو پوری کرنے کیلئے ہنر مند اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی ضرورت ہوگی جس کو پوری کرنے کیلئے نوجوان کمر بستہ ہوں اور بلوچستان میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے خود کو وقف کریں صوبائی حکومت اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :