ایف آئی اے کا واپڈا ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ میں نادہنگان کیخلاف آپریشن ، درجنوں افراد کو گرفتار ، بھاری رقوم کی ریکوری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:10

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ایف آئی اے کا واپڈا ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں نادہنگان کیخلاف گرینڈ آپریشن درجنوں افراد کو گرفتار کرکے بھاری رقوم کی ریکوری کرلی آپریشن ایک ہفتہ تک جاری رہے گاتفصیلات کے مطابق ایکسین وابڈا نصیرآباد ڈویژن عبدالسلام مینگل ایس ڈی او نصیرآباد وریام منجھوایف آئی اے کوئٹہ زون کے اسسٹنٹ ڈاریکٹرسید عظمت شاہ اور ایل ایس وابڈا ڈیرہ مراد جمالی عبدالکریم جاگیرانی کی نگرانی میں ایف آئی اے اور وابڈا ٹیم جس میں ایف آئی اے انسپیکٹر امیر حمزہ ایف اآئی اے ٹاسک فورس کے انچارج فیص محمد خان اور سعود الرحمنٰ منیر احمد جبکہ وابڈا ٹیم کے استاد لیاقت علی ہانبھی عبدلغفار سولنگی ماندہ خان شکرخان میٹر سپروئز ریڈر رشید احمد جھکرانی ولی محمد اور اللہ بخش سمیت دیگر نے سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی بس اسٹاف جتک روڈ ڈی سی چوک مزدور چوک مین کوئٹہ روڈسمیت دیگر علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان سے ریکوری کی مد میں بھاری رقوم قومی خزانے میں جمع کرادی جبکہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرترے ہو ے ایل ایس وابڈا عبدکریم جاگیرانی اور ایف آئی اے ٹاسک فورس کے انچارج فیض محمد خان نے کہا کہ اپریشن ایک ہفتہ تک جاری رہے گا جبکہ صارفین کو اگر بلوں سے مطالعق کوئی بھی پریشانی ہے وہ دفتر اوقات میں وابڈا آفس آئے انکے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :