پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشی پر08دکانداروں کے چالان ، 7,500روپے جرمانہ عائد کر دیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:08

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے 550مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر08دکانداروں کے چالان کیے جبکہ7,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،34افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر34افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

12افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہورنے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :