آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھ گچھ، قومی ٹیم کے کپتان کو سخت سوالات کا سامنا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:51

آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھ گچھ، ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء) آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے سٹے بازوں نے رابطہ کرکے انہیں میچ فکسنگ کرنے کی پیش کش کی۔

(جاری ہے)

تاہم سرفراز احمد نے پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے اس تمام معاملے سے متعلق پی سی بی کو رپورٹ کر دیا۔ تاہم پی سی بی کو تمام معاملے کی رپورٹ دینے کے باوجود سرفراز احمد سے آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ آئی سی سی ٹیم کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان سے سخت سوالات کیے گئے۔ آئی سی سی ٹیم کی پوچھ گچھ ختم ہونے کے بعد سرفراز احمد اپنے ہوٹل کیلئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :