ڈویژنل ریسلنگ ٹیم کے ٹرائل کا کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں انعقاد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:00

ڈویژنل ریسلنگ ٹیم کے ٹرائل کا کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں انعقاد
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈویژنل ریسلنگ ٹیم کے ٹرائل کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں 40سے زائد پہلوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد گجر،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک،خالد بٹ پہلوان انٹرنیشنل ریفری استاد عالم پہلوان اور خلیفہ نارا پہلوان نے ٹرائل لئے۔10ویٹ کیٹگری میں سلیکٹ ہونے والے پہلوان لاہور میں پنجاب ریسلنگ کی ٹیم کے ٹرائل دینگے۔اس موقع پر پہلوانوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راناحماد اقبال کا شکریہ ادا کیا۔نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں 3 سے 5نومبر تک کھیلی جائے گی۔