محکمہ زراعت زمینداروں کی فلاح وبہبود کیساتھ ان کو درپیش مشکلات کیلئے تمام وسائل استعمال کررہا ہے، ڈاکٹر فضل احمد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچرسبی ڈاکٹر فضل احمد نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت زمینداروں کوزمین و بہتر فصل کی تیاری کیلئے آگہی فراہم کررہا ہے نئے بلڈوزر D6K2کے استعمال سے زمین کی تیاری میں مدد ملے گی محکمہ زراعت زمینداروں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسائل و مشکلات کیلئے تمام وسائل استعمال کررہا ہے بلوچستان میں طویل ترین خشک سالی کے باوجود سبی میں بہترین فصلوںکی پیداوار محکمہ زراعت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

وہ ہفتہ کو سبی کے علاقہ گزی خشکابہ خجک ودیگر علاقوں میں فیلڈڈے کے موقع پرمقامی زمینداروں کو زمین کی تیاری بہترین فضلوں کی پیداوار اور نئے بلڈوزر D6k2کے استعمال اور اس کے فائدے کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسٹنٹ ایگر ی کلچر ل انجینئر سبی فیلڈ 1 خا لد بشیر کے علاوہ محکمہ زراعت کے آفیسران و مقامی زمینداروں کی بڑی تعداد موجود تھی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اگری کلچر ڈاکٹرفضل احمد نے زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو محکمہ زراعت زمینداروں کی فلاح وبہبود اور ان کو زمین کی تیاری کے حوالے سے تربیتی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے سبی سمیت بلوچستان کی سرزمین کو اللہ نے زرخیز بنایا ہے جس میں ہر قسم کے پھل پھول زرعی اجناس کی پیداوار میں نمایاں مقام رکھتا ہے محکمہ زراعت سبی سمیت بلوچستان میں زمینداروں کی فلاح وبہبود اور ان کو زراعت کے شعبہ میںجدید طریقہ سے زمین کی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت ہر ممکن مدد کرتا ہے تاکہ مقامی زمیندار خوشحال ہو کر ملک وقوم کو گندم سمیت دیگر اجناس میں خودکفیل بنا سکے انہوں نے کہا کہ مقامی زمیندار جدید انداز سے جدید مشینری سے زمین کی تیاری کریں تاکہ بہتر اور طاقت ور فضل پیدا ہوسکے اس موقع پر انجینئر خالد بشیر نے مقامی زمینداروں کو D6K2بلڈوزر کے استعمال کرنے کا طریقہ تمام زمینداروں کو بتایا اور عملی طور پر کام کرکے بھی دیکھایا انہوں نے زمینداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی زمیندار کو کوئی بات سمجھ نہ آسکی تو وہ دفتر آکر مکمل معلومات حاصل کریں محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں کو فراہم کردہ ریلیف سے مستفید ہوں اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچرسبی ڈاکٹر فضل احمد نے زمینداروں کے مختلف سوالات کا تفصیلی جوابات بھی دئیے اور اپنی جانب سے مکمل تعاوں کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :