سبی،نامعلوم مسلح افراد کی مل لیویز چوکی پر فائرنگ ایک اہلکار شہید،جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سبی کے علاقہ یونین کونسل مل لیویز تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی مل لیویز چوکی پر فائرنگ ایک اہلکار موقع پر شہید ہوگیا لیویز کی جوابی فائرنگ تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات نامعلوم مسلح افراد نے مل لیویز چوکی پر حفاظتی ذمہ داری سرانجام دینے والے لیویز اہلکاروں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد یونس سولنگی نامی لیویز اہلکار موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزماں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے مل لیویز چوکی پر حملہ کی اطلاعات ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران ،اسسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری ، تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین ،نائب تحصیلدار سبی غلام مرتضیٰ رند موقع پر بھاری لیویز فورس کے ہمراہ پہنچے اور علاقہ کی ناکہ بندی کردی تاہم خبر آنے تک کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکار کی لاش کو سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کاروں نے سول ہسپتال سبی لے گئے جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے ھوالے کردیا گیا مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :