تاجر برادری اور ڈپٹی کمشنر سبی کے درمیاں کامیاب مذکرات کے بعد کاروباری مراکز کھل گئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)انجمن تاجران بلوچستان کی کاوشیں رنگ لے آئی تین دن سے جاری شٹرڈان ہرتال منگل تک موخر انجمن تاجر برادری اور ڈپٹی کمشنر سبی کے درمیاں کامیاب مذکرات کاروباری مراکز کھل گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا اور ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ خان کھیتران کے درمیان کا میاب مذاکرات ہوئے جس میں یقین دہانی کرائی گئی کہ منگل تک ڈی پی او سبی کو تبادلہ کرکے ملزماں کی گرفتاری کو یقین بنایا جائے گا اس موقع پر مرکزی صدر رحیم آغا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر منگل تک ڈی پی او سبی کا تبادلہ نہ کیا گیا تو بلوچستان بھر میں مکمل شٹرڈان ہرتال کرنے کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ بھی بلاک کردی جائے گی اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے چیئرمین ملک اکرم بنگلزئی ، چیئرمین ایگزیکٹو حاجی فاروق شاہوانی ، میر اکرم بنگلزئی، انجمن تاجران سبی میر منظور احمد مری ، عبدالرحمن بگٹی بھی موجود تھے جبکہ تاجر برادری سبی کے صدر حاجی محمد طارق بنگلزئی،امداد باروزئی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے احمد خان لونی ، اے این پی کے صوبائی رہنما سعید احمد خجک ، سبی کے صدر مجتبیٰ خان خجک ، جماعت اسلامی سبی کے امیر میر مظفر نذر ابڑو،نیشنل پارٹی سبی کے رہنما میر اسلم گشکوری ، سبی کے صدر یار محمد بنگلزئی ، سبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن کے چیئرمین سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی ، بی این پی کے ملک سلطان دہپال، شہری ایکشن کمیٹی کے طارق شاہ ،کونسلر ملک عارف علی ،ملک سرور خان ہانبھی جیرام داس، سیوارام ، ڈاکٹر سوھام چند ، عبدالغفور چاچڑکے علاوہ نیشنل پارٹی پشتونخواملی عوامی پارٹی،بی این پی مینگل،پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی ،سبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن ، شہری ایکشن کمیٹی ،پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی ،بلوچستان متحدہ محاز، ہندو پنچائت کے عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ خان کھیتران نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاجروں سمیت ہر شخص کے جان ومال کی حفاظت کو ممکن بنائے ہم اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں اب پولیس کے ساتھ ساتھ لیویز فورس بھی شہر میں گشت کرے گی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا تاجر بلاخوف خطر اپنا کاروباری نظام کر چلائیں اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا نے کہا کہ تاجروں کے حقوق پر سودے باری کسی صورت نہیں کریں گے سبی کے تاجر ہمارے بھائی ہیں ان کی تکلیف ہماری ہے انہوں نے کہا کہ منگل تک ڈی پی او سبی کا تبادلہ نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی تین روز سے جاری ہرتال کے بعد ہفتہ کے روز سبی شہر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی۔