نصیر آباد میں قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2افراد جاںبحق

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:55

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) نصیر آباد میں قومی شاہراہ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2افراد جاںبحق ہوگئے ہیں جبکہ میر حسن میں تیزرفتار رکشہ پل سے نیچے گر جانے کے باعث ایک شخص شدیدزخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نصیر آباد کے پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں الطاف لارو کے قریب قومی شاہراہ پر تیزر فتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار عبداللہ اور محمد صدیق جاںبحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔

حادثے کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور ریاض کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لی اس سلسلے مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔ دریں اثناء نصیر آباد کے علاقے میر حسن میں تیزرفتار رکشہ پل سے نیچے گر جانے کے نتیجے میں ایک شخص قادر بخش شدیدزخمی ہوگیا جس سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔