لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد مقامی سطح پر عوام کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کرنا ہے ،ڈی جی رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:54

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈائریکٹر جنرل رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان محمد حنیف بلوچ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد مقامی سطح پر عوام کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کرنا ہے منتخب نمائندے اور آفیسران ترقیاتی عمل کوصاف وشفاف انداز میں بناتے ہوئے عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کریں لوکل گورنمنٹ سسٹم میں فنانس کاشعبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہوتا ہے ترقیاتی کاموں کے لئے فراہم کی جانے والی فنڈز میں چیک اینڈ بیلنس کے تحت ہی اقدامات کرنا پڑتے ہیں کیونکہ لوکل گورنمنٹ ایک عوامی خدمت کاادارہ ہے ایسے منصوبے تشکیل دئے جائیں جس سے دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد بھی زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈی اوز سیکرٹریز ،چیف آفیسرز سمیت دیگر آفیسران کو دی جانے والی تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے ضلع کونسل کے چیئرمین سردار چنگیزخان ساسولی ،چیف آفیسر نظر محمد زہری ،ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد بگٹی،اسسٹنٹ فنانس آفیسر بشیراحمد شیرازی ،بابومحمد ابراہیم ابڑو،سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ڈی جی محمد حنیف بلوچ اور ضلعی چیئرمین سردارچنگیزخان ساسولی نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ کامقصد لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت فنڈز کی تیاری اور ان کے استعمال سمیت دیگر افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کیا تھا کیونکہ تربیتی ورکشاپ سے ہمیں اپنے فرائض منصبی سمیت دیگر سرکاری امور کاموں کے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہے اور ان تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمے کی کارکردگی میں اضافے کے ساتھ عوامی مشکلات کوحل کرنے میں مددگارثابت ہوگاانہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت عوامی بنیادی مسائل مقامی سطح پر حل ہورہے ہیں اور عوام کی اس محکمے سے زیادہ امیدیں وابستہ ہیں ہم سب کو نیک نیتی ،محنت اور لگن کے ساتھ محکمہ کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے فرائض اداکرنے ہوں گے تقریب کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے محکمہ ہذاکے آفیسران واہلکاروں میں اسناد بھی تقسیم کیئے گئے ۔