دالبندین، 26 اکتوبر کو کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس اسلامی انقلاب کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی،میر عثمان بادینی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:54

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حاجی میرعثمان بادینی نے کہاہے کہ 26 اکتوبر کو کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی جس میں صوبہ بھر سے لاکھوں افراد شریک ہونگی. انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا خطاب اور ان کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کانفرنس میں قائدین مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود کے سنہری کردار اور شخصیت پر روشنی ڈالینگی.

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی طرح نوشکی اور چاغی میں بھی مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور 26 اکتوبر کو انشااللہ نوشکی و چاغی اضلاع سے بڑے قافلے کے شکل میں ضلعی امرا کی قیادت میں مفتی محمود کانفرنس میں شریک ہونگی. انہوں نے کہا کہ مفتی محمودکی شخصیت اور کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے سیاسی مخالفین بھی مفتی محمود کی سیاسی، علمی اور عوامی خدمات کے معترف ہیں. انہوں نے کہا پارلیمانی سیاست میں مفتی محمو نے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہی. انہوں نے کہا 26 اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس خطے میں سیاسی تبدیلی کیلیے پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :