ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے،موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہے ،

صوبائی وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان ونیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے بلوچستان ترقی عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے فعال کردار ادا کررہی ہیں میر غوث بخش بزنجو کی فکر نیشنل پارٹی کا ورثہ ہے ہماری عوام دوست پالیسیوں سمیت اصولی قومی جدوجہد کی دنیا قائل ہوچکی ہے قومی جلسہ عام بلوچستان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا وہ ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سبی نصیر آباد ریجن کے ڈپٹی سیکرٹری معروف قانون دان میر سلیم عمر رند بھی موجود تھے صوبائی وزیرصحت بلوچستان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ سرزمین بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے نیشنل پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے نیشنل پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے نیشنل پارٹی کے قائدین کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے نیشنل پارٹی کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان امن خوشحالی کی جانب گامزن ہے واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو کی فکر نیشنل پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے ان کی سوچ فکر اور سیاسی فلسفے پر عمل پیر اہوکر بلوچستان کو خوشحال صوبہ بنائیں گے بلوچستان میں نفرت کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ (آج) کا عظیم ایشان جلسہ عام بلوچستان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس میں بلوچستان بھر کے سینکڑوں غیور شہری شرکت کرکے نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :