وزیراعلیٰ بلوچستان کا جنگلات اورشاہراہوں کے کناروں پرلگے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کوروکنے اورماحول کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کیخلاف بھرپورکاروائی کرنے کا حکم دیدیا ،

جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر قومی مجرم ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیںکیاجائیگا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کا خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:54

وزیراعلیٰ بلوچستان کا جنگلات اورشاہراہوں کے کناروں پرلگے درختوں کی ..
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے جنگلات اورشاہراہوں کے کناروں پرلگے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کوروکنے اورماحول کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف بھرپورکاروائی کرنے کا حکم دیاہے ، ہنگول ،ہزارگنجی اوردیگر نیشنل پارکس کے تحفظ اورجنگلی حیات کی افزائش کے منصوبے شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر قومی مجرم ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیںکیاجائے گا اس حوالے سے محکمہ جنگلات،پولیس اورانتظامیہ کی مدد سے ان عناصر کے خلاف کاروائی کرے اورجنگلات اوردرختوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایاجائے محکمہ جنگلات اورجنگلی حیات کی جانب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شجرکاری ،جنگلات اورجنگلی حیات کے تحفظ وافزائش کے شامل منصوبوں کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ خشک سالی کے خاتمے اورماحولیات کی بہتری کیلئے شجرکاری اورجنگلات میں اضافہ ناگزیر ہے جس کیلئے اُن کی خصوصی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خطیرفنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انہوں نے خطاب میں کہا کہ باشعور قومیں ماحولیات کی بہتری کیلئے جنگلات کی اہمیت کوسمجھتی ہیں اورترقی یافتہ معاشروں میں انفرادی اوراجتماعی طورپر جنگلات اورجنگلی حیات کے تحفظ کواپناقومی فریضہ سمجھاجاتاہے،ہمیں بھی عوام میں جنگلات اورجنگلی حیات کی اہمیت کو اُجاگرکرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہرشہری اپنے گھر،محلے اوربچے اپنے سکولوں میں کم از کم ایک ایک درخت لگاکرماحولیات کی بہتری میں اپناحصہ ڈالیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان اپنے وسیع وعریض رقبے مختلف موسموں ،صحراہوں اورپہاڑوں کاحامل منفرد خطہ ہے جہاں جنگلات اورچراگاہوں میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے ،جنگلات اورچراگاہوں کے فروغ سے جنگلی حیات کی افزائش بھی ممکن ہوگی جس سے صوبے کی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اورعام آدمی بھی خوشحال ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کوروکنے اوران میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کویقینی بنانے کیلئے ضرورت کے مطابق قانون سازی بھی کی جائے۔

سیکرٹری جنگلات ولائیواسٹاک نے وزیراعلیٰ کو اپنے محکمے کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی،مشیر جنگلات ولائیواسٹاک عبید اُللہ جان بابت اوررکن قومی اسمبلی عبدالقہارودان بھی اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :