محمد نواز شریف عوام کے سدا بہار لیڈر ہیں‘ صرف شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے، پانامہ کیس فہرست میں شامل سینکڑوں دیگر افراد کا احتساب کب ہو گا‘ ڈاکٹر آصف کرمانی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی و ترجمان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف عوام کے سدا بہار لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے، پانامہ کیس فہرست میں شامل سینکڑوں دیگر افراد کا احتساب کب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورت فہرست میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لئے نیب کو حکم جاری کرے۔