Live Updates

پی ٹی آئی نے 2013 کے انتخابات میں تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیاگیا ، طارق خٹک

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:54

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) اے این پی کے مرکزی رہنمااور سابق ایم این اے طارق خٹک اور سابق وفاقی وزیر مسعود عباس خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2013 کے انتخابات میں تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیاگیا‘ عوام نے ان پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کو اکثریت دلائی لیکن انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کردیا ہے اور ان کی ناکام کارکردگی کی وجہ سے وہ 2018 کے عام انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوں گے اور آئندہ 2018 کے عام انتخابات میں جھوٹے دعوے کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو عوام یکسر مسترد کردیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے رشکئی میں جلسے اوربعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ملک جمعہ خان، سابق ایم پی اے پرویز احمد خان، ضلعی جنرل سیکرٹری خوشحال خان، تحصیل صدر جمال خٹک، تحصیل جنرل سیکرٹری انجینئر حامد ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فرمان زادہ اور صوبائی رہنما ملک آفتاب خان ، نیشنل پیس کونسل کے صوبائی چیئرمین آیاز پراچہ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اعتبار سے جن مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کا کیلئے پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمان کی اشد ضرورت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :