عوام کا روشن مستقبل صرف محمد نواز شریف سے وابستہ ہے ،تہمینہ دولتانہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:54

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) عوام کا روشن مستقبل صرف محمد نواز شریف سے وابستہ ہے ،مسلم لیگ ن نے وہاڑی میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جس کی بدولت وہاڑی ضلع مثالی اضلاع میں شمار ہونے لگا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے تنظیم مغلیہ وہاڑی کے نومنتخب ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حاجی خالد جاوید مغل صدروہاڑی ،محمد یسین مغل جنرل سیکرٹری ،مرزا مقبول احمد چیئرمین ،مرزا حافظ محمد جمیل نائب صدر،مرزا محمد اسلم رسول، نائب صدرمرزا عبدالعزیز نوشاھی نائب صدر،،مرزا محمد اقبال ربانی فنانس سیکرٹری ،محمد خالد مغل جوائنٹ سیکرٹری،مرزا قاسم بیگ سیکرٹری نشرواشاعت موجود تھے ۔

ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے نو منتخب عہدیداران کو ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کو 150بیڈ سے 450بیڈ تک اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس کا جلد افتتاع کیا جائے گا ،کامسیٹس یونیورسٹی کامیابی سے چل رہی ہے اوروہاڑی میں بہت جلد میڈیکل کالج کا قیام بھی کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سمال انڈسٹریل انڈسٹری جب اوپن ہو ںگی سینکڑوں بے روزگاروں کو روز گار میسر ہو گا ۔اس موقع پر مسلم لیگ نے کے سٹی صدر شیخ عبدالرحمن ،صابر پیا ،ملک سرور مشتاق انصاری ،رائو طارق ،ناصر دولتانہ و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :