شہر کی خو بصو رتی میں اضا فہ کے حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھا رٹی کے قیام کے لیے کا وش کی جار ہی ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:58

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وہاڑی شہر کی خو بصو رتی میں اضا فہ کے لیے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھا رٹی کے قیام کے لیے کا وش کی جار ہی ہے ، شہر کے 24پارکس کی دیکھ بھال تزئین وآرائش اور شہر کی خو بصو رتی میں اضا فہ کے لیے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہا رٹیکلچر اتھا رٹی کا قیام عمل میں لا یا جا ئے تاکہ شہر کے پارکس اور گر ین بیلٹس کی منا سب دیکھ بھال ہو سکے ،ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد مظفر خان کو ہد ایت کی کہ وہ اس حو الہ سے ایک مفصل رپورٹ تیا ر کر یں جو سیکر ٹری ہا ؤسنگ اینڈ فز یکل پلاننگ خرم آغا کو ہا رٹی کلچر اتھارٹی کے قیام کے لیے بھجو ائی جائے گی، سیکر ٹری ہا ؤسنگ نے اپنے دورہ وہاڑی کے دوران بھی ہا رٹی کلچر اتھارٹی کے قیام کے لئے تجو یز بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔