مسیح بر ادری کے حقو ق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:58

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ مسیح بر ادری کے حقو ق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، مسیحی مذہبی رہنما ہمارے لیے نہا یت قا بل احتر ام ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلع وہاڑی کے مسیحی مذہبی رہنما ؤں کے وفدسے ملا قا ت کر تے ہوئے کہی، وفد میں فادر اسحاق، پا دری سلیمان کیلون،اقلیتی سٹی کو نسلر عمانوائیل ساون ، اقلیتی ممبر ضلع کو نسل مبارک مسیح ، البرٹ پطر س ، پاسٹر ممتا زساون، پا دری سا غر گل، میجر افتخار ، با بو ایوب مسیح، رزاق پا ل او ردیگر رہنما شامل تھے، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا مسیح مذہبی رہنما کسی بھی مسلم مذہبی تہو ار پر مسلمانوں کے ساتھ بھر پور شرکت کرتے ہیں اور ایک پا کستانی شہر ی کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں جذبہ حب الوطنی اور فر ض شنا سی سے انجام دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ضلعی امن کمیٹی سمیت بین المذاہب ہم آہنگی کے فر وغ کے لئے قا ئم کمیٹیوں میں مسیح رہنماؤں کو بھر پور نما ئندگی دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ مسیحیوں کے حقیقی مذہبی و سیا سی رہنما ؤں کو ہی کمیٹیوں کا ممبر بنا یا جائے گا اور انہیں با قا عدہ اجلاسوں کی اطلا ع دی جا ئے گی۔