شہر میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کے لیے افسران اور فیلڈ عملہ دن رات کوشاں ہے،محمد مہران افضل

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:58

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) شہر میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کے لیے افسران اور فیلڈ عملہ دن رات کوشاں ہے، کوڑا کرکٹ کی موجودہ کولیکشن 60فیصد جسے جلد 90فیصد تک لیجایا جائے گا ایم ڈی مہران افضل کا زیر تربیت افسران کے اجلاس سے خطاب ،اجلاس میں سنیئر منیجر ہیومن ریسورس اینڈایڈمنسٹریشن خرم شہزاد، منیجر آپریشن عامر مشتاق، منیجر ایڈمنسٹریشن چودھری اسد حسین ، منیجر فنانس اظہر چیمہ ، منیجر لینڈ فل محمد شہریار ، منیجر ایچ آر اعظم بشارت ، منیجر آئی ٹی عبدالوحید ، ایس آئی سعید اختر ، زیر تربیت افسران اور کمپنی کے دیگر افسران شریک تھے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد مہران افضل نے کہا کہ شہر یوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے دستیاب مشینری اور ہیومن ریسورس کوبہتر منصوبہ بندی سے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر شہر کے تمام علاقوں سے کوڑا اٹھایا اور ڈمپنگ سائٹس پر ڈمپ کیا جا رہا ہے ، شہریوں کی شمولیت اور انکے تعاون کے بغیر سو فیصد نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوام میںصفائی ستھرائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے جلد جامع آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے ،تعلیمی اداروں ، عوامی مقامات ، گھروں ، فیکٹریوں اور دیگر کاروباری مراکز کو خصوصی ہدف بنایا جائے گا اور شہر کی صفائی کے عمل میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداور اداروں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔