عوام میں ٹریفک قوانین کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے ایجوکیشن وونگ اہم کردار ادا کر رہا ہے، سی ٹی او

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:58

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کے اندر ٹریفک قوانین کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن وونگ اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں آگہی کیلئے عوام میں باقاعدہ تحریری طور پر پمفلٹ اور میگزین کی صورت میں عوام کو ٹریفک قوانین سکھائے جا رہے ہیں۔

جس میں ڈرائیونگ کی تعلیم و تربیت پربھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے " ٹریفک ویک‘‘ کے پانچویں دن شہر کے مختلف چوراہوں پرعوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے لگائے گئے ٹریفک اسٹالز پر موٹر سائیکل اور کار سواروں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے موقع پر شہریوں سے اظہار خیال کیا۔ ٹریفک اسٹالز شہر کے تمام ٹریفک سیکٹرز ماڈل ٹائون، کھیالی، جی ٹی روڈ2، جی ٹی روڈ 1، سیٹلائٹ ٹائون، پیپلز کالونی اور سول لائن میں لگائے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے ان اسٹالز کا دورہ کیا اور سیکٹر ماڈل ٹائون میں عوام میں پمفلٹس اور میگزین تقسیم کیے،اس موقع پر سرکل انچارج ڈی ایس پی مقصود احمد لون اور سیکٹر انچارج سعد الیاس ، انچارج ایجوکیشن ونگ عدیل امجد بٹ، ایجوکیشن آفیسر جمشید الحق اور شیخ عمر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :