آج ہم نواسہ رسولؐ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکردنیاکوامن کاگہوارہ بناسکتے ہیں،علامہ محمدمشتاق احمدسلطانی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:58

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سیدناامام حسینؓ جنتی نوجوانوںکے سردارہیں اورآپؓ کی شہادت اسلام کے ماتھے کاجھومرہے ،آپؓ نے میدان کربلا میںدین اسلام کی سربلندی ،بقاء وسلامتی کیلئے عظیم قربانیاںپیش کیںجسکی پوری دنیامیںکہیںمثال نہیںملتی ،ان خیالات کااظہارعلامہ محمدمشتاق احمدسلطانی نے زیرصدارت سیدمبشرحسین شاہ جامع مسجدامیرحمزہ میںمنعقدہ پیغام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ نواسہ رسول ؐجگرگوشہ بتول حضرت امام عالی مقام سیدناامام حسینؓ نے کربلاکے میدان میںنظریہ ضرورت زندگی کوہمیشہ کیلئے دفن کرکے اسلام کاپرچم سربلندکردیا،واقعہ کربلاحق وباطل کامعرکہ تھاجس میںفتح حق کی ہوئی اورنواسئہ رسولؐ نے اپنے خون جگرسے شجراسلام کی آبیاری فرمائی آج گھرگھرمیںحضرت امام حسینؓ کے نام کی نسبت سے افرادکوملیںگے،آج ہم نواسہ رسولؐ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکردنیاکوامن کاگہوارہ بناسکتے ہیں،انکے علاوہ پروفیسرشبیرحسین چشتی ،علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل ،علامہ شفقت رسول ،قاری محمدشفیق نقشبندی ،علامہ ارشدحسین چشتی ،علامہ نویداحمد،علامہ دلشادحسین ،قاری غلام حسین نے بھی خطاب کیا۔