محمد نواز شریف کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، توفیق بٹ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:58

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ آئندہ انتخابات تک اپنے حلقہ کی تمام گلیاں سڑکیں پختہ بنا دیں گے۔ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے۔پی پی 96کو مثالی حلقہ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 64میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ شاہین آباد قبرستان کی چاردیواری مکمل ہوچکی ہے۔جنازہ گاہ کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔گندہ نالہ بند کیا جا چکا ہے جبکہ گرلز ہائی سکول بھی زیر تعمیر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا دفتر بھی دھلے سے شاہین آباد منتقل کیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری میں عوامی مسائل حل کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

2018تک عوام سے کیے تمام وعدے پورے کر دیں گے۔

تقریب سے یوسی چیئرمین سید طاہر حسین شاہ،وائس چیئرمین حاجی نثار احمد جنجوعہ ،کونسلرزڈاکٹر افضل تہامی،میاں تنویرگوگا مہر،افضال جیمس،رانا خالد ،سلیم بٹ،عامر وڑائچ،بلال بٹ،مستنصر بٹ،شاہد بٹ،ارشد باجوہ ،شاہد مہر،خالد شاہ ،اکرم بٹ،ماسٹر سلیم ،طارق مغل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ا س موقع پر بلدیاتی نمائندوں ،کارکنوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :