مختلف ٹریفک حادثات کے دوران نوجوان جاں بحق ،متعدد افراد زخمی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:58

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مختلف ٹریفک حادثات کے دوران نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں سترہ سالہ عبدالرحیم شدید زخمی ہو گئے جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں عامر، بابر، اسفند، افتخار، شبیر، جاوید، نصیر، دلشاد، گلریز اور منصور و غیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :