چوبیس گھنٹوں کے دوران 32مجرمان اشتہاری کرلئے ،ترجمان پولیس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:58

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن 32مجرمان اشتہاری گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 32مجرمان اشتہاری گرفتارکرلئے جن میں سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری کی09 بی کیٹیگری کی23 مجرم شامل ہیں جبکہ13ٹارگٹ افینڈرزکو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں04عدد پسٹل،04عددبندوق، ایک رائفل اورایک ریوالور قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں7.670کلو گرام چرس اور228 لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :