سی پی اوکاسیکورٹی جائزے کے حوالے سے بہائوالدین زکریاؒاوردربار شاہ رکن عالمؒ کادورہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:52

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے درباربہاوالدین زکریا اور دربار شاہ رکن عالم کا سیکورٹی کے حوالے سے دورہ کیا۔ترجمان سٹی پولیس آفیسر کے مطابق ہفتہ کے روز سی پی او ملتان نے حضرت بہاالدین زکریا اور شاہ دکن عالم کے مزارات پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور دعا مانگی۔اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سرچنگ پوائنٹس کو بھی چیک کیا۔

سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہر شخص کی تلاشی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

سی پی او نے درباروں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول رومز کے جائزہ کے موقع پر سی سی ٹی وی کیمروں کے رزلٹ کو ناقص قرار دیا۔انہوں نے دونوں تاریخی مزارات پر کلوز سرکٹ کیمرے تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزارات کے داخلی دروازے پر لیڈیز اور مرد گارڈز میں اضافے کی بھی ہدایت کی۔سی پی او نے مزارات کے ساتھ لگے سٹالز پر بھی کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کا حکم دیا۔ اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفی ، ڈی ایس پی غلام مصطفی پہوڑ, ایس ایچ او لوہاری گیٹ فیاض خان، انچارج جے ٹی ٹی شبانہ سیف و دیگر بھی سی پی او کے ہمراہ تھے۔