پولیس اہلکاران کی ویلفیئر کیلئے رجمنٹل سٹورکاقیام

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:52

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پولیس اہلکاران کی ویلفیئر کیلئے ایک اور پراجیکٹ کا اضافہ ،پولیس لائن چوک پر پولیس رجمنٹل سٹور قائم ،ماتحت اہلکاران کیلئے خصوصی سبسڈی ،ویلفیئر اہلکاروں کے جذبہ خدمت کو مزید توانا کرے گی ۔ رجمنٹل سٹور کو شہید کانسٹیبل کے نام سے منسوب کیا گیا ۔جس کا جلد افتتاح شہید کی فیملی سے کرایا جائے گا ۔

ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی طرف سے پولیس اہلکاران کی ویلفئیر کیلئے ایک نئے پراجیکٹ کا اضافہ کردیا گیا پولیس لائن چوک میں پولیس رجمنٹل سٹور قائم کر کے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں پرپولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی معیاری اشیاء مناسب دام پر فراہم کی جارہی ہیں ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ رجمنٹل سٹور پر ماتحت پولیس اہلکاران کو خصوصی سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاران کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہاہے جو کہ یقینااہلکاران کے جذبہ خدمت کو توانا اور مورال میںگراں قدراضافہ کا باعث بنتاہے جو پولیس کارکردگی میں بھی اضافہ کے باعث بنتاہے ۔ڈی پی او لیہ کی طرف سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ پولیس رجمنٹل سٹورکو شہید کانسٹیبل سعید احمد کے نام سے منسوب کیا گیا جس کا افتتاح جلد شہید کی فیملی سے کرایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :