معذور افراد کو فراہمی روزگار کے لیے تمام ادارے سرعت سے کام کریں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:51

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) حکومت پنجا ب کے معذور افراد کو فراہمی روزگار کے لیے جاری مختلف اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تمام ادارے سرعت سے کام کریں۔ معذورافرادکے لئے مخصوص کردہ تین فی صدکوٹہ کے تحت ملازمتوں کی فراہمی کے لیے بلاتاخیربھرتی کا عمل مکمل کیا جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے معذور افراد کی مختلف اداروں میں کوٹہ کے تحت بھرتی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اے ڈی سی جنرل محبوب احمد، ،اے سی لیہ عابد کلیار،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی سہرانی،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرظفر اقبال کھارا،ایمرجینسی آفیسر1122ڈاکٹر سجاد احمد،ڈی ڈی پاپولیشن ویلفیئر جاوید اشرف ،صدر بلائنڈ ایسوسی ایشن ضیاء اللہ ،سی او ضلع کونسل قاسم شکیل ،سی او ایم سی کروڑ ممتازحسین کلاچی،ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ جیل کاشف رسول ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ ریونیو ،انہار ،جنگلات ،زراعت ،جیل ،واٹرمینجمنٹ ،لائیو سٹاک،لوکل گورنمنٹ،زرعی انجنیئرنگ ،پاپولیشن ویلفیئر ،ریسکیو1122،بلڈنگ، ،ا یجوکیشن،ڈسٹرکٹ پبلک سکول ،ٹیوٹا،بی زیڈیو بہادرلیہ کیمپس ،پولیس ،میونسپل کمیٹیوں ،ضلع کونسل ایسے اداروں میں کوٹہ کے تعین کے بعد معذور افراد کی بھرتی کے عمل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بھرتی کے عمل کومیرٹ اور قواعد و ضوابط کے تحت تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے مزارات ضلعی سیکورٹی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منتظمین مزارات اور افسران اوقاف کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق درباروں کی چار دیواریاں ،خار دار تاریں لگانے ،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ،سیکورٹی گارڈ رکھنے ،میٹل ڈی ٹیکٹررکھنے ،واک تھرو گیٹس لگانے کے عمل کو مکمل کیا جائے ۔اجلاس میں منتظمین شیخ محمد اکمل چشتی ،مسکین علی ،غلام علی شاہ،عبدالواحدخان،صاحبزادہ احمد حسن ،مینجراوقاف رانا طارق علی نے سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں اُٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔