5تک میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات پاس کرنے والے امیدواروں کو اسناد بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کی جا رہی ہیں،کنٹرولرامتحانات شیخ امجدحسین

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:51

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام 2015تک میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات پاس کرنے والے امیدواروں کو اسناد بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کی جا رہی ہیں ․ سیشن 2008-11کی اسناد فیس کی ادائیگی اور پی فارم کی عدم فراہمی کی وجہ سے روک دی گئی ہیں اور ایسے نادہندگان کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی ․ انہوںنے بتایا کہ 2011کیلئے پی فارم کا نمونہ بورڈ کی ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتاہے ․ جن امیدواروں نے میٹرک یا انٹر کاامتحان امپروو کیا وہ پاس شدہ امتحانات کی اسناد واپس جمع کرا کر ذاتی طو رپر بورڈ سے امپروومنٹ آف مارکس کی اسناد حاصل کر سکتے ہیں ․ انہوں نے کہاکہ سیشن 2012سے 2016 تک پاس ہونے والے امیدواروں کو بغیر فیس کے اسناد دی جائیں گی تاہم 2017میں پاس ہونے والوں کو ارجنٹ فیس ادا کرنی ہو گی ․ انہوںنے بتایا کہ ریگولرامیدوار اسناد کیلئے اپنے ادارہ سے تصدیقی مراسلہ لے کر بورڈ میں جمع کرائیں ․انہوںنے کہاکہ امیدوار اور سرکاری ملازمین اپنی اسناد کی تصدیق سمیت دیگر معلومات کیلئے بورڈ سے رجوع کریں ۔