سیلاب زدگان کیلئے قائم چاروں ماڈل ویلجز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اللہ رکھاانجم

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:51

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ ضلع میں سیلاب زدگان کیلئے قائم چاروں ماڈل ویلجز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ․ سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہتر کیے جائیں۔ انہوںنے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں تین ماڈل ویلج 100,100گھروں پر مشتمل رکھ ڈھول امبڑیند اور این جی او کے ماڈل ویلج کے علاوہ بستی قسمانی میں 60گھروں پر مشتمل ویلج قائم کیے گئے ․ بستی ہوت لاشاری ، تحصیل تونسہ میں بھی 100گھروں پر مشتمل ماڈل ویلج قائم کیاگیا تاہم بہتر دیکھ بھال نہ ہونے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق شکایات موصول ہوئیں جس پر کارروائی کی گئی ․ چاروں ماڈل ویلجزکو مکمل سہولیا ت سے آراستہ کیا جائے گا جس کے تحت مسجد ، پارک ، کیٹل شیڈ ، سکول ، ڈسپنسریز اور دیگر سہولیات متعلقہ محکموں اور این جی اوز کے تعاون سے یقینی بنائی جائیں گی ․ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں اور این جی اوز سے قریبی رابطہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :