سے زائد اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:51

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں تاجر تنظیموں کی مشاورت سے 20سے زائد اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کر دیئے گئے ہیں جن پر عملدرآمد کرایا جائے گا ․ گرانفروشی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ․سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے والے بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے ․ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دکاندار نئے نرخ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں ․ گرانفروشی اور ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ․ سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردیاگیاہے ․ اجلاس میں جن اشیائے خوردو نوش کے نرخ از سر نو مقرر کیے گئے ان میں دال مسور کوری 130روپے فی کلو ، دال ماش دھلی چمن 125روپے ، دال ماش دھلی برما 100روپے ، دال مونگ دھلی 72روپے ، دال مونگ بغیر دھلی 65روپے ، چنا سفید موٹا 200روپے ، چنا سفید باریک 145روپے ، بیسن 96روپے ، چاول کرنل چھوٹی 60روپے ،چاول اری چھ 36روپے ، سوجی 40روپے میدہ 42روپے ، مرچ پسی ہوئی 190روپے اور دال مسور ثابت 60روپے کلو نرخ مقرر کیے گئے ․ دال چنا موٹی ، دال چنا باریک ، چاول کرنل کچی نیا او رپرانا ، چاول کرنل پکی نیا اور پرانا کے سابقہ نرخوں کو بحال رکھا گیا۔