ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایم این اے ریاض حسین پیرزادہ کو بالواسطہ طور پر سیاسی لوٹا قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:35

ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایم این اے ریاض حسین پیرزادہ کو بالواسطہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء) ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایم این اے ریاض حسین پیرزادہ کو بالواسطہ طور پر سیاسی لوٹا قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں نواز شریف کیخلاف آواز بلند کرکے شہباز شریف کو پارٹی کا سربراہ بنانے کا مطالبہ کرنے والے ایم این اے ریاض حسین پیرزادہ کیخلاف ان ہی کی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ میدان میں آگئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے بالواسطہ انداز میں ریاض حسین پیرزادہ کو سیاسی لوٹا قرار دے دیا۔ حنا پرویز بٹ نے اپنے پیغام میں ریاض حسین پیرزادہ کے سیاسی ماضی کی تفصیلات بتائیں جن کے مطابق ریاض حسین پیرزادہ کئی سیاسی جماعتوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :