ہری پور ،ضلعی سکولز ٹورنامنٹ ہائی سکول ایم ڈی میرا نے میدان مار لیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:43

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ضلعی سکولز ٹورنامنٹ ہائی سکول ایم ڈی میرا نے میدان مار لیا۔ پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ایم ڈی میرا کی مختلف ایونٹس میں شاندار فتح نے ٹورنامنٹ کو ایک نیا موڑ دے دیا۔زونل مقابلوں میںسابقہ ضلعی چیمپئن ایم ڈی میرا کی ٹیم نے ٹیبل ٹینس سنگل اور ڈبل دونوں کے میچ میں پنڈ ہاشم خان کی ٹیم کو عبرت ناک شکست دے کر زونل فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ زونل والی بال کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول کلنجر کو معرکة الآراء شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ ضلعی بیڈمنٹن سنگل اور ڈبل مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول ھلی کو سنسنی خیز میچزکے بعدہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ان شاندار فتوحات پر ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان ، پریس سیکرٹری عماد اعجاز اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے گورنمنٹ ہائی سکول ایم ڈی میرا کے ہیڈ ماسٹر قاضی محمد جاوید ، انکے ٹیچرز اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس دفعہ بھی ضلعی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے

متعلقہ عنوان :