ہری پور ،ضلعی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جی ایچ ایس توفکیاں کی معرکة الآراء فتح ،جی ایچ ایس باغپور ڈھیری کی ٹیم پہلے میچ میں فاتح رہی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:43

ہری پور ،ضلعی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جی ایچ ایس توفکیاں کی معرکة الآراء ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ضلعی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جی ایچ ایس توفکیاں کی معرکة الآراء فتح۔جی ایچ ایس باغپور ڈھیری کی ٹیم پہلے میچ میں فاتح رہی۔پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق پہلے ٹاس جیت کر دارتیاں سکول کی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مدّ مقابل ٹیم کو 108رنز کا ہدف دیا۔ وقار احمد 22رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔

جبکہ توفکیاں ٹیم کے باؤلر اسماعیل اور مراد علی نے 4،4وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں توفکیاں کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد امین 30اور نعمان 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ دارتیاں ٹیم کے واصف نے 3وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح توفکیاں کی ٹیم نے میچ میں 7وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی۔دوسری جانب باغپور ڈھیری اور کھیری کے درمیان ہونے والے میچ میں باغپور ڈھیری کی ٹیم نے فتح کا سہرا اپنے سر سجا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ ایمپائرطاہر فاروق اور نوید احمد تھے جبکہ سکورر کے فرائض محمد ارشاد نے سر انجام دیے۔ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان اور گراؤنڈ انچارج سجاد حسین شاہ نے فاتح ٹیموں کے پرنسپلز، انچارج صاحبان اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی

متعلقہ عنوان :