ہری پور،کھلابٹ زون 2 کا گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول ٹی ٹی شپ شروع تقریب کا افتتاح

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:43

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) کھلابٹ زون 2 کا گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول ٹی ٹی شپ شروع تقریب کا افتتاح ایم پی اے گوہر نواز خان نے کر دیا اس موقع پر ان کے ساتھ اے ڈی ا و سپورٹس فضلِ قادر ، گیم سیکرٹری محمد سیف الرحمن اور پریس سیکرٹری عماد اعجاز اور زونل انچارج ریاست خان پرنسپل ٹی ٹی شپ اورعبد القدوس آزاد پرنسپل سیکٹر 4 موجود تھے۔

تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔بعدا زاں پرنسپل سکولِ ہذا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ار خصوصاً صوبائی ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سردار تیمور خان کو انکی شبانہ روز محنتوں پر انکو خراجِ تحسین پیش کیا۔سابقہ روایات سے بڑھ کر امسال زون کو مزید دو ایونٹس دے کر انھوں نے زونل انچارج صاحبان اور زونل کمیٹیوں پر اعتماد کا اظہار کیا جس کی بدولت سپورٹس ایونٹس میں طلباء کی شرکت اور کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے چیف آرگنائزر پرنسپل ریاست خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ٹورنامنٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اے ٹی اے رہنما ملک حفیظ نے پرنسپلز اور زونل مقابلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور گیم سیکرٹری محمد سیف الرحمن ، پریس سیکرٹری عماد اعجاز پرنسپلز ہیڈ ماسٹرز اور تمام ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی محنت کی بدولت محکمہ نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے اس دفعہ صوبائی ٹورنامنٹ ہری پور میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ۔

تقریب کے صدر پرنسپل عبد القدوس آزادنے مہمان ِ خصوصی گوہر نوا ز خان کا شکریہ ادا کیا کہ جب کبھی بھی ان کو کسی ایونٹ میں مدعو کیا گیا وہ اپنی تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر وہاں پر حاضر ہوئے اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔اور صوبائی ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹڑ تیمور خان اور انکی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ پچھلے سال ٹورنامنٹ کی کامیابی کی بدولت محکمہ نے ان پر اعتماد کر کے صوبائی ٹورنامنٹ ہری پور دیا ۔ امید ہے کہ وہ پچھلے سال سے بہتر انداز سے اس ٹورنامنٹ کو پایہٴ تکمیل تک پہنچائیں گے۔آخر میں تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے گوہر نواز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تیمور خان کو بہترین انتظامات اور صوبائی ٹورنامنٹ ہری پور لانے پر خراجِ تحسین پیش کیا