Live Updates

قلندر کی نگری کے باسی طالبان نیازی کو خوب پہچانتے ہیں، عمران خان سیہون شریف آنے سے پہلے عدالت میں اپنی خردبرد کا جوا ب دے ،تبدیلی کے دعووں سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں ، ٹیری وائٹ سے کی گئی ناانصافی اور سیتا وائٹ کی روح سے معافی مانگیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا عمران خان کے دورہ سیہون شریف کے حوالے سے ویڈیو پیغام پر ردعمل کا اظہار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:38

قلندر کی نگری کے باسی طالبان نیازی کو خوب پہچانتے ہیں، عمران خان سیہون ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ قلندر کی نگری کے باسی طالبان نیازی کو خوب پہچانتے ہیں، عمران نیازی سیہون شریف آنے سے پہلے عدالت میں اپنی خردبرد کا جوا ب دے تبدیلی کے دعوے کرنے سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں ، ٹیری وائٹ سے کی گئی ناانصافی اور سیتا وائٹ کی روح سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوعمران خان نیازی کے دورہ سیہون شریف کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی سیہون شریف آنے سے پہلے عدالت میں اپنی خردبرد کا جوا ب دے تبدیلی کے دعوے کرنے سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں۔ ٹیری وائٹ سے کی گئی ناانصافی اور سیتا وائٹ کی روح سے معافی مانگیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام عمران نیازی کی مالی اور اخلاقی کرپشن کا بخوبی علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خردبرد خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جن سے سندھ کے عوام نفرت کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی یہ بات نوٹ کر لیں کہ جس زبان میں وہ بات کریں گے اس زبان میں جواب دینے کا حق ہم بھی رکھتے ہیں سندھ کے عوام کو علم ہے کہ اسلام آباد کا مفرور خرد برد خان قانون کے بھگوڑے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :